مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر عبد الوحید آرائیں کے بھائی کی نوجوان لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج کروانے پر اغوا کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2016 19:35

مظفرگڑھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر عبد الوحید آرائیں کے بھائی نے نوجوان لڑکی سے زیادتی کرنے کے بعد اسے اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر عبد الوحید آرائیں کے بھائی نے ایک غریب خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیر کے بھائی نے مظفرگڑھ کے کے علاقے ٹبی چوک کی رہائشی ثنا گل کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعدازاں لڑکی کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کی کوشش پر ساقب وزیر کے بھائی نے علاقے کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے گروہ کیساتھ مل کر اغوا کر لیا۔ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے انہیں انصاف دلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :