مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ شرقی میں سو روزہ صفائی مہم جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ شرقی میں سو روزہ صفائی مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کچرا اٹھانے سمیت دیگر بلدیاتی امور سر انجام دئیے جا رہے ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پروائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے مہم کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پی ای سی ایچ ایس، خداداد کالونی، اے بی سینیا و دیگر علاقوں میں صفائی مہم کے دوران اپنی نگرانی میں امور کی انجام دہی کو یقینی بنوایا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور اور دیگر منتخب نمائندگان باہمی کاوشوں سے ضلع شرقی کو صاف کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہو کر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں جو بھی وسائل دستیاب ہیں متعلقہ افسران اس میں رہتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں کچرا اٹھانے، سوئپنگ، درختوں کی چھٹائی، گرین بیلٹس کی درستگی سمیت جو بلدیاتی امور سر انجام دئیے جا سکتے ہیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے یہ عزم لیکر سو روزہ صفائی مہم میں شامل ہوئے ہیں کہ اپنے ضلع کی عوام کو صحت بخش ماحول فراہم کریں گے، دورے کے دوران سولڈ ویسٹ جمشید زون کے ڈائریکٹرز اقبال احمد، جاوید کلوڑ اور یوسی چئیرمینز رانا تنزیل اورمرسلین خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :