فرائض ادا نہ کرنے والے بلدیاتی و سرکاری اہلکاروں و افسروں سے اداروں کو پاک کیا جائے

سبان پاکستان کے سینئر رہنما طارق چاندی والا کا بیان

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاسبان پاکستان کے سینئر رہنما طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کام چور، نااہل ، وقت گزاری کرنے ، فرائض ادا نہ کرنے والے اور قومی خزانے پر بوجھ بننے والے افسران اور اہلکاروں سے شہری و سرکاری ادروں کو پاک کیا جائے۔ باغات اور پارکوں کی دیکھ بھال کا انتظام کثیر القومی و غیر ملکی این جی اوز کو دینا مناسب نہیں۔

اس سے عام آدمی کو مہنگی تفریح ملے گی اور بنیادی حقوق کی پامالی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لیں۔ کراچی کی تقدیر کے فیصلے کراچی کے بلدیاتی اداروں میں عوامی مفاد میں ہونے چاہیئں۔ جو کھیل کے میدان چائنا کٹنگ نے برباد کئے ہیں وہ واپس لے کر اٴْ ن کی پارکوں، باغوں اور کھیل کے میدانوں کی حیثیت بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

چائنا کٹنگ کے خلاف عدالتیں بھی شہریوں کے دائر کردہ مقدام کو ترجیحی بنیاد پر دیکھیں اور ’’پراپرٹی مافیا ‘‘ وہ چائنا کٹنگ کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان کے سینئر رہنما طارق چاندی والا نے کہا کہ کراچی کے پارکوں اور باغات کو کثیر القومی کمپنیوں کے ذریعے چلانے کا فیصلہ نامناسب ہے۔

ماضی میں ہونے والی بلدیاتی نمائندوں و سرکاری اہلکاروں کی کام چوری ،نااہلی اور کرپشن کی سزا کراچی کے عوام کو نہیں دی جاسکتی۔ فرض شناسی کو فروغ دیا جائے۔ کرپشن کلچر کا خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو سیرو تفریح و ماحولیات کی بہترین سہولتیں بلا قیمت فراہم کی جائیں۔ گزشتہ 30برسوں میں کراچی کے میدان ، پارک ، باغ اور رفاعی کاموں کے لئے مختص پلاٹوں کی بری طرح لوٹ مار کی گئی اور ان قیمتی پلاٹوں پر قبضے کرکے مال بنایا گیا۔

اسی بہتی گنگا میں پراپرٹی مافیا نے چائنا کٹنگ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والی کراچی کی اجارہ دار سیاسی جماعتوں نے خوب ہاتھ دھوئے جس کے نتیجے میں آج ہر طرف پلازے کھڑے ہیں۔ بجلی کی سہولتیں ناپید ہورہی ہیں اور ہشر مسائل کی آمجگاہ بن گیا ہے۔ طارق چاندی والا نے کہا کہ چائنا کٹنگ ، پارکوں پر قبضوں کے خلاف سینکڑوں مقدمات عدالتوں میں موجود ہیں تیز رفتاری اٴْن کی سماعت کی جائے اور کراچی کے شہریوں کو اٴْن کا حق لوٹایا جائے۔