کراچی کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے،ضلع وسطی میں تحریک انصاف کی تنظیم مضبوط بنائیں گے

تحریک انصاف ضلع وسطی کراچی کے جنرل سیکرٹری ریاض حیدر اور عزیر احمد صدیقی کی عہدیداران سے بات چیت

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کراچی کے جنرل سیکریٹری ریاض حیدر اور سیکریٹری اطلاعات عزیر احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے، سوہنی سینٹر کریم آباد میں تحریک انصاف ضلع وسطی کے مرکزی دفتر اور عوامی رابطہ آفس کا باقائدہ افتتاح جلد کریں گے جس میں تحریک انصاف کراچی کی قیادت سمیت مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے،وہ جمعہ کوضلع وسطی کی نائب صدر و رکن سٹی کونسل کراچی زرقہ ناز کی رہائشگاہ پر ضلعی عہدیداران سے ملاقات کے موقع پربات چیت کررہے تھے،رہنما?ں نے مزید کہا کہ جس طرح تحریک انصاف کراچی کی ضلعی تنظیمیں فعال ہو رہی ہیں انشا ء اللہ بہت جلد مختلف برادریاں اور سیاسی جماعتوں سے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان پی ٹی آئی میںشمولیت اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

ضلع وسطی میں تحریک انصاف کو یونین کونسل سے لے کر وارڈ اور وارڈ سے لے کر بلاک تک تنظیم مضبوط بنائیں گے۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ضلع وسطی میں تحریک انصاف ایک مضبوط اور منظم جماعت بن کر ابھرے گی، تحریک انصاف لسانیت اور فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر پاکستانیت کے پرچار کے لئے اصولی اور نظریاتی سیاست کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔