کرا چی‘پولیس کا کریک ڈائون،14ملزمان گرفتار، کلاشنکوف سمیت جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈاکس پولیس کا دہشتگردوں ، کرمنلز اور سنگین مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف ایکشن 14ملزمان گرفتار، کلاشنکوف سمیت جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی فیض ا? کوریجو کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او (SHO )ڈاکس ممد امین مری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف یکے بعد دیگرے کاروائیوں کے دوران ڈکیتی ، دھشت گردی ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6ملزمان عبد السالم عرف جوانی، فرقان ،م محمد ابراہیم، رزاق عرف جاوید، محمد بوٹا اور مزمل شاہ کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ، ایک نائن ایم ایم، 4پستول، 6میگزین ، 55کارتوس اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب بھی تھے،جبکہ پولیس مقابلے ، کیتی ، اسٹریٹ کرائم ، اغوائ برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرور و اشتہاری 9ملزمان سعید حسین ، محمد سعادات، سلمان ، اسماعیل، محمد عرفان، عبد المجید، ابراہیم اور فرقان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :