اوکاڑہ ، ڈکیت گینگ کے 2ڈاکوگرفتارجبکہ4ساتھی فرار ہوگئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:56

اوکاڑہ۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پولیس نے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیاجبکہ انکے 4ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق چک نمبر4/4Lنام نہاد انجمن مزراعین کے صدر نور نبی اور جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار کا رہائشی گائوں ہے جو گزشتہ پند رہ سال سے نوگو ایر یا بنا ہو اتھا ۔

یہ گینگ جی ٹی روڈٖ پر ڈکیتیا ں کر کے انجمن مزراعین کے زیر اثر علاقے میں روپوش ہوجاتے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی جب کارروائی کی گئی تو انجمن مزراعین کی طرف سے پولیس کوکافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن صدر پولیس کی جانب سے موثراور بھرپورکارروائی کے نتیجے میں گینگ کے دو مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے کافی تعداد میں لوٹا گیا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ گرفتار مجرمان میں سے دو کے والد گزشتہ سالوں میں پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ابتدائی طورپر ملزمان نے بیس سے زائد ڈکیتی کی خطر ناک واردتیںکرنے کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کے ساتھیوں کو جلد از جلد گرفتا کر لیا جائے گا جس کے بعد مزید انکشافات کی توقع ہے۔