اے این ایف نے 14ارب 50کروڑ روپے مالیت کی 4.76 ٹن منشیات برآمد کرلی

ملک گیر کاروایئوں میں 7منشیات اسمگلر گرفتار، 3گاڑیاں ضبط

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے قلعہ عبدللہ، شیخوپورہ، لاہور، کراچی اور خیرپورکے علاقوں میں عمل میں لائی گئی 6ملک گیر کاروائیوں کے دوران 14ارب 50کروڑبین الااقوامی مالیت کی 4.75ٹن منشیات برآمدکرلیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 26.6کلو گرام چرس، 1.3کلو گرام ہیروئن، 3537.6کلوگرام افیون اور1201کلوگرام ایمفیٹامائن شامل ہے۔

ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث7ملزمان کو گرفتارکیاگیا،جبکہ 3گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی۔اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کلی روغانی، تحصیل چمن، ضلع کلہ عبداللہ سی3534کلوگرام افیون اور 1201 کلو گرام ایمفیٹامائن قبضے میں لے لی ، جوایک غیرآبادمقام پرذخیرہ کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق،مذکورہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کے بعد نا معلوم منزل کی طرف روانہ کی جانی تھی۔

اے این ایف لاہورنے شیخوپورہ موٹروے ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی اعجاز احمد، شریف خان، ذوہیب خان اورشیخوپورہ کے رہائشی ساون نامی 4ملزمان کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے طاہر نامی ملزم کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 70 کیپسول برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا، کیپسولوں میں بھرے ہیروئن کا وزن 550 گرام تھا۔

اے این ایف کراچی نے نیشنل ہائی وے ، بمبٹ، ضلع خیر پور کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار محمد یونس نامی ملزم کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے ایک کورئیر کمپنی پر چھاپہ مار کر کینیڈا جانے والے پارسل سے 750 گرام ہیروئن برآمد کر لی، ہیروئن 2 تھرموس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی جو کہ ثوابی کے رہائشی ثناء اللہ نامی شخص کی طرف سے کینیڈا میں موجود نورا محمدی نامی شخص کے لئے بُک کروایا گیا تھا۔

اے این ایف پشاور نے پشاور ائیرپورٹ سے راولپنڈی کے رہائشی حمزہ رازق کو پیٹ میں چھپائے گئے کیپسول کی بنا پر اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تاکہ برآمدگی ہو سکے۔ ملزم قطر ائر ویز کی پرواز نمبر QR-601ذریعہ شارجہ پراستہ دوبئی کیلئے روانہ ہو نا تھا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :