Live Updates

حمز ہ شہباز نے بلاو ل بھٹو کو اخلاقیات سیکھنے کا مشورہ دیدیا

عمران خان کو کر سی پر بیٹھنے اور شیروانی پہننے کی بہت جلد ی ہے مگر وزیر اعظم بننے کیلئے جیل اور جلا وطنی کاٹنا پڑ تی ہے ‘عمران سب سے پہلے اپنے دائیں بائیں بیٹھے لوگوں کا احتساب کر یں ‘پانامہ لیکس کا معاملہ لیک ہو رہا ہے عمران خان 2018کے عام انتخابات کا انتظار کریں ‘ملک کیلئے مینار پاکستان کے سائے تلے ہم سب متحد ہیں ‘ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمز ہ شہباز شر یف کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:56

حمز ہ شہباز  نے بلاو ل بھٹو کو اخلاقیات سیکھنے کا مشورہ دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں حمز ہ شہباز شر یف نے بلاو ل بھٹو کو اخلاقیات سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کر سی پر بیٹھنے اور شیروانی پہننے کی بہت جلد ی ہے مگر وزیر اعظم بننے کیلئے جیل اور جلا وطنی کاٹنا پڑ تی ہے ‘عمران خان سب سے پہلے اپنے دائیں بائیں بیٹھنے لوگوں کا احتساب کر یں ‘پانامہ لیک کا معاملہ لیک ہو رہا ہے عمران خان کو 2018کے عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے ‘ملک کیلئے مینار پاکستان کے سائے تلے ہم سب متحد ہیں ‘ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

جمعہ کو گر یٹر اقبال پارک کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہبازشر یف نے کہا کہ عمران خان صرف الزامات لگا سکتے ہیں انکے پاس الزامات کے سواکے کچھ نہیں عمران خان نے 2013کے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کا الزام لگایا مگر وہ اس کو ثابت نہیں کر سکے اور قوم کے سامنے انکی الزامات کی جھوٹی سیاست بے نقاب ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز شر یف نے کہا کہ عمران خان کے احتجاج اور دھر نوں کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے اور عمران خان کے دھر نے کی وجہ سے ہی چینی صدر بھی پاکستان دورے کیلئے تاخیرکا شکارہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیک کا معاملہ اب عدالت میں ہے جہاں اس کا فیصلہ ہونا ہے اور ملک میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے اور فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہوگاالزامات لگانیوالوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہبازشر یف نے کہا کہ بلاو ل بھٹو کو اب اخلاقیات بھی سیکھ لینی چاہیے ہم وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں متحد ہیں عام انتخابات میں کیے جانیوالے تمام وعدے پورے کر یں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات