پانچ برسوں میں ملک میںای کامرس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا،ابراہیم قریشی

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:52

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) آل پاکستان بزنس فورم کے صدرابراہیم قریشی نے پاکستان میں ای کامرس کے تیزی سے فروغ پاتے رجحان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محض پانچ برسوں میں ملک میںای کامرس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران سال2015-16کے دوران ملک میں سائبر ٹریڈنگ میں50فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور سال 2015کے 100ملین ڈالر کے مقابلے میں سال2016میں ملک میں سائبر ٹریڈنگ کا مجموعی حجم 150ملین ڈالر کی سطح پر دیکھا گیا ،انہوں نے امید ظاہرکی کہ اگر ملک میں سائبر ٹریڈنگ کے رجحان میںاسی رفتار سے اضافہ جاری رہا تو آئندہ پانچ برسوں میں ای کامرس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔

اے پی بی ایف نے پاکستانی مارکیٹ میں ای کامرس رجحان کو فروغ دینے کیلئے مواقع فراہم کرنے پر تعمیر بینک،دراز پی کے ،فوڈ پانڈا،لامودی،کارمودی،کیمو پی کے ،YayVo اور دیگر اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای کامرس کے رجحان میں اضافے کے حوالے سے اے پی بی ایف کے اراکین ایسی انٹر پرائزذ کے ساتھ ملکر کام کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے فروغ کیلئے تمام کمپنیاں اپنے موبائل ایپس تیاری کرسکتی ہیں یا پھر دیگر آن لائن پلیٹ فارم اور موبائل کامرس سروسز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اپنی آپریشنل ڈسٹری بیوشن لاگت کو کم کرکے اپنی آؤٹ ریچ کو مزید بڑھا سکتی ہیں،مزید یہ کہ قابل اعتماد لاجسٹک انفرا اسٹریکچر کی تعمیر سے مصنوعات کی بروقت اور با حفاظت ترسیل کے ذریعے بھی ای کامرس کے فروغ میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان20کروڑ کی آبادی والا ملک ہے جہاں ای کامرس میں یومیہ کی بنیاد پر ہزاروں مصنوعات اور صارفین کا اضافہ ہورہا ہے اور ہمیں ای کامرس پر بڑھتے ہوئے اس ٹریفک کو مینج کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا ،تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم سے قبل ای کامرس کا دائر ہ کار محض بڑے شہروں تک ہی محدود تھا ،تاہم اب چھوٹے شہروںمیں بھی یہ رجحان دیکھا جارہا ہے ،ای کامرس کی کامیابی کیلئے انٹر پرائزز کو اپنی مصنوعات کی بہتری اور اعتماد کی فضاء قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ صارف کو مطمئن رکھ کر ہی کوئی بھی کاروبار کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :