سجاول ضلع بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:52

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سجاول ضلع بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیاہے ، سجاول میں اعلانیہ تین گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کے علاوہ اضافی اور غیراعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے عوام کو شدید مسائل کا سامنہ ہے برقی کاروبار ٹھپ ہے ،جبکہ یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والا طبقہ بے روزگار ہورہاہے ، شہری علاقوں میں پانی سپلائی شدید متاثرہے مقامی شہریوں نے حیسکو انتظامیہ سے بجلی کی فراہمی درست کرنے کامطالبہ کیاہے ۔#

متعلقہ عنوان :