میکرو پروڈینشل پالیسی کے ساتھ زری، مالیاتی اور مالی شعبے کی دیگر مناسب پالیسیوں پر بھی عملدرآمد کی ضرورت ہے،گورنر سٹیٹ بینک

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے مالی استحکام بورڈ کے علاقائی مشاورتی گروپ ایشیا (آر سی جی ایشیا) کے اجلاس میں مسلّمہ بین الاقوامی روایات کے مطابق میکرو پروڈینشل پالیسی فریم ورک کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مالی نظام کو درپیش نظامیاتی خطرہ کم ہو سکے۔

(جاری ہے)

گورنر وتھرا نے میکرو پروڈینشل پالیسی اور ٹولز پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے یہ بات اجاگر کی کہ میکرو پروڈینشل پالیسی کے ساتھ زری، مالیاتی اور مالی شعبے کی دیگر مناسب پالیسیوں پر بھی عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

گورنر وتھرا ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو نارمن ٹی ایل چین کے ساتھ مالی استحکام بورڈ آر سی جی ایشیا کے گیارہویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ان کمزوریوں اور مالی استحکام کے مسائل پر بھی بحث کی گئی جن کا تعلق امریکی ڈالر میں نجی شعبے کے قرضے کی بلند سطح ، شرحِ مبادلہ میں ردوبدل اور امریکی مانیٹری پالیسی موقف میں تبدیلیوں اور خطّے کے لیے ان کے مضمرات سے ہے۔#

متعلقہ عنوان :