کراچی،بزنس مین پینل کا پشاور ہائی کورٹ کے ہزارہ چیمبر کو بغیر لائسنس ایف پی سی سی آئی انتخابات میں ووٹر لسٹ میں شامل نہ کرنے اور جہانزیب خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنما میا ںزاہد حسین،ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امید وار عبدالرحیم جانو،سیکریٹری جنرل حاجی غلام علی،کیپیٹل ریجن کے چیئر مین مرزا عبدالرحمن اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ریاض خٹک نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ہزارہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بغیر لائسنس کے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں ووٹر لسٹ میں شامل نہ کرنے اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نائب صدارت کے امیدوار جہانزیب خان کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی پری پول رگنگ کا پول کھول دیا ہے اور اب فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس کمیونٹی بھی ان کو گھر کا راستہ دکھائے گی ۔#

متعلقہ عنوان :