ایف پی سی سی آئی کا سعودی عرب حکومت کی جانب سے عمرہ ویزہ فیس کی واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے سعودی عرب حکومت کی جانب سے عمرہ ویزہ فیس کی واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے مذکورہ اقدام سے دیار مقدس کی زیارت کرنے کے خواہش مند افراد کی دلی آرزو پوری ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب حکومت نے ہمیشہ زائرین کے مفاد میں فیصلہ کیے ہیں ۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں محمد یحییٰ پولانی نے کہا کہ عمرہ ویزہ پر سعودی حکومت کی جانب سے 2ہزار ریال فیس لاگو کرنے سے دیار مقدس جانے کے خواہش مند ایسے افراد جو متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ان پر اضافی بوجھ پڑھ گیا تھا ۔انہوںنے کہا کہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن اس مسئلے کو حل کرانے کے لیے ہر سطح پر کوشش کی جس کے بعد سعودی حکومت نے عمرہ ویزہ پرلگائی گئی فیس واپس لے لی ہے جس سے عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو دلی مسرت حاصل ہوئی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :