بغیرلائسنس ادویات تیارکرنے والی2لیبارٹریاں سیل،مشینیں اورادویات ضبط
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 دسمبر 2016 19:14
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء):قصور میں بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والی دو لیبارٹریاں سیل‘ پروڈکشن انچارج اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈرگ کنٹرولر ٹیم نے قصور کی حدود میں واقع شرینا لیبارٹری کی اچانک چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ شرینا لیبارٹری کے پاس ادویات تیار کرنے کا لائسنس ہی نہیں۔ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر رمیض خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کر دیا اور مشینری اور ادویات کا تمام سٹاک ضبط کر لیا۔
ضبط شدہ ادویات کو تجزیئے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا جبکہ شرینا لیبارٹری کے مالک الیاس بھٹی اور لیبارٹری پروڈکشن انچارج توصیف تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ دریں اثناء چونیاں میں چھانگامانگا روڈ پر واقع یونانی لیبارٹری بھی بغیر لائنس ادویات تیار کر رہی تھی۔(جاری ہے)
چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ لیبارٹری کاپروڈکشن یونٹ انتہائی ناقص اور غیرمعیاری ہے ۔ جس پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے یونانی لیبارٹری کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ مشینری سمیت تمام سٹاک ضبط کر لیا گیا۔ لیبارٹری کے مالک محمد صدیق اورپروڈکشن انچارج محمد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں لیبارٹریز سے 50لاکھ مالیت کی مشینری اور ادویات ضبط کی گئی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.