گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن سوراب دفتر کا افتتاح

اساتذہ کودرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تندہی سے کام کرنے کاعزم

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:40

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن سوراب کے دفترکاقیام ،ڈی ای اوقلات شیراحمدسمالانی نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کرلیا،اساتذہ کودرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تندہی سے کام کرنے کاعزم ،تفصیلات کے مطابق سوراب میں گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے دفترکاقیام عمل میں لایاگیا،اس سلسلے میں ایک تقریب منعقدکی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ای اوقلات شیراحمدسمالانی تھے جنہوںنے فیتہ کاٹ کرتنظیم کے نئے دفترکاافتتاح کیااس موقع پران کے ہمراہ ڈی ڈی اوسوراب نوراحمدرودینی جی ٹی اے کے ضلعی صدرمحمداشرف دہوارجنرل سیکریٹری محمدانورملازئی سرپرست محمداقبال بابئی تحصیل صدرلعل بخش حسنی شفیق احمداقبال ریکی عبیدریکی سمیت دیگرسرکردہ اساتذہ رہنماء موجودتھے،افتتاحی تقریب میں اساتذہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیراحمدسمالانی اوردیگرمقررین نے کہاکہ کہ اساتذہ ایک مقدس پیشے سے وابسطہ ہیں اوران کاشمارمعاشرہ کے سب سے معززطبقہ میں ہوتاہے وہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کونئی نسل کی تعلیم وتربیت پرصرف کرتے ہیں لہذااساتذہ کوان کاجائزمقام دلاناہم سب کافرض ہے ،اس حوالے سے جی ٹی اے کی کارکردگی خراج تحسین کے مستحق ہے ،اس پلیٹ فارم کے زریعے اساتذہ کے جائزحقوق کے حصول کے لئے موثرجدوجہدہوئی ہے اوریہ سفرجاری رہے گا،جی ٹی اے کی بدولت صوبے کے اساتذہ کومراعات ملی ہیں جس کے باعث وہ اطمینان اوریکسوئی کے ساتھ اپنے فرض سرانجام دے رہے ہیں ،سوراب میں دفترکے قیام کے نتیجے میں اساتذہ کواپنے جائزامورکے سلسلے میں درپیش مشکلات سے چھٹکارامل جائے گااوران کے مسائل کے حوالے سے جی ٹی اے کی پلیٹ فارم سے ہرممکن کوشش کی جائے گی ،اس موقع پرمحکمہ تعلیم کے آفیسران نے علاقہ میں فروغ تعلیم اوراساتذہ کے مسائل سے متعلق جی ٹی اے کے عہدیداروں کے ساتھ مل کرعملی اقدامات کی یقین دہانی کی ۔