حکومت صحافت پر پابندیاں لگا کر اپنی خامیوں پرپردہ ڈال رہی ہے ، خلیل اللہ میزبان

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:40

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ضلع نصیر آباد پروگرام چھتر آئینہ نصیر آباد نگران خلیل اللہ میزبان نصیب اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وقت وقت مختلف نیوز پر پابند لگا رہاہے جس سے لگتا ہے حکومت اپنے خامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشیش کر رہا ہے ملک میں میڈیا مشکل حالات میں بھی کام کر رہا ہے قابل ستائش بات ہے ملک کی سا لیمیت کی ساکھ رکھنے کیئے اور مشکل وقت میں دنیا کی لیول پر ملک کے حق میں سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں افسوس ہوتا ہے نیونیوز ٹی وی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

پیمرا کی جانب سے پابندی سمجھ سے بالا تر ہے جس واضح ہوتا ہے حکومت میڈیا کی آزاد ی کے خلاف ہے نیو نیوز کی بندش آزادی صحافت پر تدغن سمجھا جائے گا ضلع نصیر آباد سماجی تنظیم آواز کے صدر محمد مٹھل بھنگر جنرل سیکرٹری مولوی کرم اللہ کھوسہ ،سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز ڈیویلپمنٹ سوسائٹی نصیر آباد صدر محمد لقمان فنانس سیکرٹری ثمرینہ بلوچ تاجر برداری کے چھتر غلام سرور صادقانی ،امان للہ کھوسہ ،پریس کلب چھتر کے جنرل سیکرٹری عبد الباقی پھیروانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اللہ ڈتہ سامت ،کھوسہ اتحاد رہنما غلام حسین نے بھی نیو نیوز پر حکومتی پابندی کو صحافت پر تدغن قرار دیا انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری طور نیونیوز پر پابندی ہٹا دیا جائے پابندی نہیں ہٹا یا گیا عوامی تحریک چلائیں گے ۔