لاہور سمیت صو بے بھر میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

عوام بدامنی اور عدم تحفظ کا شکار ، حکومتی ایم این اے بھی محفوظ نہیں تو باقیوں کا کیا ہوگا ، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یا سمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صو بے بھر میں چوری اور ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی ور داتوں کی وجہ سے عوام بد امنی اور عدم تحفظ کاشکار ہیں ، صوبے بھر میں ڈاکو راج قائم ہے عوام دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں ، لاہور میں حکومتی ایم این اے کو چور سر عام لوٹ رہے ہیں تو پھر عام آدمی کا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی ، انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے ڈولفن فورس کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نام نہاد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عوام کو چوروں اور ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ہزار وںکی تعد اد میںا شتہاری پنجاب میں دنندناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں پولیس عوام کے جا ن و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے بجائے شریف خاندان کو پروٹوکول دینے اور انکی حفاظت پر معمور ہے ، پنجاب حکومت کی گڈ گورنس نا اہلی اور ناکامی کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہے ، ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے وزراء کا ٹولہ اپنی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر نواز شریف کو بچانے میں لگا ہوا ہے یہ جھوٹ بول کر نواز شریف کو بچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ، درباری دن رات نواز شریف کی کرپشن کا دفاع اور عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر لگے ہوئے ہیں اور چور مچا ئے شور کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔