غیر قانونی کاروبار کرنے پر اسلام‌آباد میں 4 ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے دفاتر سیل

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2016 19:11

غیر قانونی کاروبار کرنے پر اسلام‌آباد میں 4 ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) غیر قانونی کاروبار کرنے پر اسلام‌آباد میں 4 ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے دفاتر سیل کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی کاروبار کرنے پر جی 8 سیکٹر اور ایف 11 سیکٹر میں واقع 2 ٹیکسی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مار کر انہیں سیل کر دیا گیا۔ جبکہ آئی 8 سیکٹر اور بحریہ ٹاون میں واقع 2 مزید کمپنیوں کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے تاہم دفاتر بند پائے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ چار کمپنیاں وفاقی دارلحکومت میں کل 1300 غیر رجسٹر گاڑیاں چلا رہی ہیں۔ سیل گئی کمپنیوں میں کریم، ڈربی کیب، کراون کیب اور سٹی کیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :