جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان فقید المثال31ویں ’’سالانہ میلاد کانفرنس اختتام پذیر

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں عظیم الشان فقید المثال31ویں ’’سالانہ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس‘‘زیر سیادت پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی آستانہ عالیہ ڈھیر شریف ، زیر قیادت الحاج خان غلام خان بنگش جنرل کونسلر کینٹ بورڈ اور زیر صدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا انتہائی شان و شوکت ساتھ اختتام پذیر ہوگئی،جس میںجگر گوشہ حضرت بابا جیؒ دریا شریف خواجہ پیر حافظ عبدالحق مدظلہ العالی آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف) مہمان خصوصی تھے،تلاوت قاری محمد اشفاق اویسی ،نعت شریف محمد شعبان حقانی، حافظ محمد خان،محمد اشفاق حافظ آبادنے پیش کی جبکہ صاحبزادہ عبدالرشید چشتی نقیبی خطیب اعظم جنڈاور صاحبزادہ محمد طیب میلادی ناظم اعلیٰ جامعہ ھذاناظمین سٹیج تھے، کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے مبلغ اسلام پیر سید سعادت علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی سنتوں کو اپنانے والے کو حضور روز قیامت بھی شفاعت سے مستفیض فرمائیں گے،کانفرنس میں پروفیسر آصف رضا ، پیرسید اعجاز شاہ، قاری غلام جیلانی،صاحبزادہ محمدعثمان خان واجد،علامہ نذیر احمد قادری، علامہ محمدرشید جامی، علامہ نثار احمد چشتی ،حاجی احمد سعید قادری، محمد اکرام الحق نورانی جنڈ،قاری محمد اسلم مظفرا ٓباد،مولانا عبدالغنی چشتی، مولانا شیر احمد قادری، حافظ محمد الطاف، حاجی محمد الیاس ، ڈاکٹر عرفان احمد قادری، وائس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان، رانا امجد ،ڈاکٹر محمد اشرف، حاجی محمد الماس، سردار آصف خان، شہزاد احمد چشتی، ضیاء الرحمن نورانی، مولانا دائود نقشبندی، ندیم رضا خان، ملک احمد نواز سمیت جید علماء کرام ، مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، مشائخ عظام، اسکالر،دانشور، وکلاء،صحافی، ڈاکٹرز ،معززین علاقہ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عشاقان مصطفی نے قافلہ در قافلہ بھر پور شرکت کی،جامعہ ھذا کی تینوں منزلوں سمیت فرنٹ گرائونڈ عشاقان مصطفی سے بھر گیا اور ہوائیں درودوسلام کی صدائوں سے معطر ہوگئی، نماز جمعة المبارک 1:45پر ادا کی گئی آخر میں ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی اور لنگر کا وسیع انتظام تھا۔

متعلقہ عنوان :