شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ یو نیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور نے جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے مزین جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز لیبارٹری کا افتتاح کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ یو نیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور نے جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے مزین جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز لیبارٹری کا افتتاح کیا جس میںوائس چانسلر یوای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پرانہوں ڈین ، چیئر مین اور فیکلٹی اور طلباء کو اس مشترکہ کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ علم کو عملی جامہ پہنانے میں لیبارٹریز کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور تجربات کی صورت میں نئے نئے نظریات جنم لیتے ہیںجس کے نتیجے میں مختلف حل تجویز کیے جا سکتے ہیںطلبا اور فیکلٹی کو اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابیوں کو سمیٹنے کی شروعات کرنی چاہئیے۔

لیبارٹری میں سکون دہ ماحول فراہم کیا جائے گا جو کہ ٹائون پلاننگ سے متعلق جدید معلومات اور علم مہیا کرنے ہیںمعاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے دوسرے شعبوں کو بھی شعبہ سٹی اینڈ ریجنل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ڈین فیکلٹی آرکیٹکچر آف پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس انجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیبارٹری پبلک سیکٹرز جامعات میں اپنی نوعیت کی واحد جدید سہولیات سے آراستہ تجربات کا مرکز ہے جو تحقیقی مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہو گی۔

لیبارٹری کی بنیادی خصوصیات کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تیاری میں مجموعی طور پر 10ملین روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ ائیر کنڈیشنز اور شمسی توانائی کے آلات سے لیس ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی60کور آئی7 کمپیوٹرز، سمارٹ بورڈ ، ملٹی میڈیا ,پروجیکٹر اور ہائی سپیڈ انٹر نیٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی زیر غور ہے کہ اس کے قیام میںشعبہ کے سابق طلباء نے بھی بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے عطیات فراہم کئے ہیں۔

قبل ازیں چیئر مین سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر رضوان حمید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس لیبارٹری سے تدریسی و تحقیقی میعار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر، شعبہ کے عملے اور آئی ٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لیبارٹری کے خواب کو حقیقت کا روپ دھارنے میں مدد کی۔ (رانا وقاص)

متعلقہ عنوان :