اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کیلئے کچھ نہیں ہے ، ملک راشد صدیق کھوکھر

وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی قابل فخر ہے، امیدوار ڈپٹی میئر لاہور

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) امیدوارڈپٹی میر لاہور اور چیئرمین یونین کونسل ازمیر ٹائون 259ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کیلئے کچھ نہ ہے ۔اپوزیشن پہلے خود اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرے ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی قابل فخر ہے ۔معیشت مضبوط اور سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

دہشت گردی کے خاتمہ کرکے پاکستا ن کو ایشین ٹائیگربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ سیاسی مخالفین ہماری نہیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ سی پیک جیسے منصوبے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے اب کوئی ایشوء نہیں رہا ۔

سیاست میںعزت خدمت سے ملتی ہے ۔ایک سازش کے تحت وطن عزیز کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے ۔ دورس معاشی و اقتصادی اصلاحات سے وطن عزیز کا کوئی طبقہ محروم نہیں رہے گا ۔پاک فوج نے قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کے شہداء قوم کے ہیرو ہیںجذبہ حب الوطنی کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا مزید کہا پانامہ لیکس کے حوالے سے سیاسی مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے قومی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں ۔ملکی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔قائد اور اقبال کے افکارات کو مشعل راہ بنانا ہو گا ۔

محنت اور کوشش سے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ایک قوم بن کر میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔ کوئی مائی کا لعل وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔وطن عزیز کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ۔ ہر ترقیاتی منصوبے کو تعصب کی نظر دیکھناحب الوطنی نہیں۔نواز لیگ عوامی نمائندہ جماعت ہے۔ ترقیاتی کاموںاور میگا پروجیکٹس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :