سکھر/روہڑی، ڈویژنل چیئرمین محمد عرفان قاضی کی قیادت میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:34

سکھر/روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) این پی آئی سی ایچ کے مرکزی چیئرمین امین شاہ راشدی کی ہدایت پر ڈویژنل چیئرمین محمد عرفان قاضی کی قیادت میں نیو یارڈ روہڑی سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل صدر محمد عرفان قاضی نے کہا کہ و طن کے دفاع اور استحکام سمیت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے پاک فوج کے افسران و جوان دفاع وطن، استحکام اور دین کیلئے مستعد ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدی حدوں کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزیاں عالمی اصول اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں عالمی برادری لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے بھارت جارحیت پر پاکستان فوج کی جانب سے موثر جواب کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دیکر اپنی اور اپنی فوج کی ناکامیوں کو چھپانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا پانی بند کرنے کی جر?ت نہیں کیونکہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کیا تو پاکستان کا رد عمل بھارت برداشت نہیں کرسکتا اس موقع پر غلام یاسین کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج میں تقرری پر نئے آنیوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آرمی اور اٴْن کے سربراہوں پر فخر ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ اب پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی سرپرستی میں پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا قلم قماں کریگی اس موقع ضلع سکھر کے صدر نوشاد سومرو ،آفتاب شیخ ،جہانزیب ،اعجاز میمن ،عبدالستار ،فہیم علی بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

#

متعلقہ عنوان :