جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام سندھ اسمبلی میں تبدیلی مذہب کے قانون کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے کارکنان کی بڑی تعداد نے سندھ اسمبلی میں تبدیلی مذہب کے قانون پا س کئے جانے والے عمل کے خلاف رہنمائوں ممتاز حسین سہتو ، مولانا حزب اللہ جھکرو، سلطان احمد لاشاری ، مسعود علی خان و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اراکین سندھ اسمبلی نے اسلام دشمن بل پاس کر اللہ کے عذاب کو دعوت دی ہے بل کے زریعے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ بل پاس کر باب السلام سندھ کو کفرستان میں تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے سندھ اسلام کا گیٹ وے ہے رہنمائوں نے بالا حکام سمیت خصوصاً سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے اسلام دشمن بل فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا اور سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائیگی ۔

#