تنظیم خطباء اہلسنت و الجماعت علماء دیوبند ضلع سکھر کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کے مخصوص عنوان پر چالیس سے زائد اجتماعات منعقد ہو نگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)تنظیم خطباء اہلسنت و الجماعت علماء دیوبند ضلع سکھر کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں سیرت النبیؐ کے مخصوص عنوان پر سٹی سکھر، روہڑی ، اور نیو تعلقہ سمیت دیگر علاقوں میں چالیس سے زائد اجتماعات منعقد ہو نگے جس میں سرپرست اعلیٰ مفتی سعود افضل ہالیجوی ، سید احمد شاہ بخاری ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، مولانا رفیق احمد توحیدی ، مولانا صدام حسین سبزوئی ، مولانا عبدالکریم چوہان ، مولانا عبدالغفور بھٹو ، مفتی جمیل احمد لغاری ، مفتی محمد اعظم مہر سمیت دیگر علماء کرام خطاب فرمائینگے ۔

(جاری ہے)

تنظیم خطباء اہلسنٹ و الجماعت علماء دیو بند ضلع سکھرکے اجتماعات کے سلسلے میں جاری کردہ بیان میں پہلا پروگرام 3ربیع الاول سے سکھر اور اسکے گرد نواح کی مختلف مساجد میں شروع ہو گا ۔