سکھر،اتحاد تنظیمات اہلسنت کی سند ھ اسمبلی میں اسلام دشمن بل کے خلاف ریلی

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) اتحاد تنظیمات اہلسنت ضلع سکھر کی جانب سے سند ھ اسمبلی میں اسلام دشمن بل پاس ہونے کے خلاف جامع غوثیہ مسجد کپڑا مارکیٹ سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مشرف محمود قادری ،حافظ محبوب علی سہتو، حافظ عدنان رضا قادری ، ماسٹر اکرم انصاری ، مولانا شہزاد خان ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان ،اصلاح الدین شیخ ، و دیگر نے کی شرکاء ریلی نے سندھ حکومت اور اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف نعرے بازی بھی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اولیاء اور صوفیاء کی دھرتی سندھ میں مذہب تبدیلی کرنے کا بل پاس کر کے سندھ اسمبلی متنازہ بن چکی ہے ، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہونی والی مملکت خداد پاکستان میں اس طرح کا بل پاس ہونا اسلام دشمنی ہے پاکستان میں اقلیتوں کو جتنے حقوق حاصل ہیں شائد کسی دوسرے ممالک میں حاصل ہوں ، صدر پاکستا ن ، وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اس پر فوری نوٹس لیں یہ بل آئین اور اسلام سے متصادم ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور مذہب کسی کی رضا مندی سے اسلام قبول کرنے کے عمل پر کوئی قدغن لگانے نہیں دی جائیگی اگر سندھ حکومت نے بل واپس نہ لیا تواسلام دشمن بل کے خلاف اتحاد تنظیمات اہلسنت سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیگی ۔

#

متعلقہ عنوان :