چیف جسٹس سندھ حکومت کے انسداد دہشت گردی عدالتوں میں مقرر کردہ سابق ججز کو ہٹا کر حاضر سروس ججز کو تعینات کرنے کیلئے فوری نوٹس لیں،وکلاء ہائیکورٹ سکھر

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ہائی کورٹ کے وکلاء ایڈوکیٹ سید سکندر علی شاہ نے ایڈوکیٹ اقبال احمد جویو ، ایڈوکیٹ امیر شیخ ، ایڈوکیٹ ادریس و دیگر کے ہمراہ پریس کلب سکھر میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقرر کئے جانے والے سابق ججز کو ہٹا کر ان کی جگہ حاضر سروس ججز کو تعینات کرنے کیلئے فوری نوٹس لیں اور توہین عدالت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے ۔

(جاری ہے)

وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری پر پابندی لگاتے ہوئے احکامات دیئے تھے کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں عدلیہ کے حاضر سروس ججز کو تعینات کیا جائے تاہم سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ریٹائرڈ ججز کا کنٹریکٹ پر تقرر کیا اور کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع بھی کی جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔#

متعلقہ عنوان :