جیکب آباد، ربیع الاول کے شاندار استقبال کے لیئے ساتواں سالانہ جلسہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) جیکب آبادمیں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے با برکت مہینے ربیع الاول کے شاندار استقبال کے لیئے ساتواں سالانہ جلسہ استقبال ماہ نور سربراہ سنی پارٹی پاکستان حضرت مولانا ابو الحسن عبدالخالق قادری کی زیر صدارت ٹائون حال میںمنعقد کیا گیا جس کے مقرر خاص حضرت علامہ ابو النور ظہور احمد قادری نوری اشرفی اور مہمان خصوصی پیر طریقت حضرت علامہ مولانا محمد انتصار المصطفیٰ امجدی نے شرکت کی ٹائون حال میں منعقد ہ سالانہ جلسے کی شرعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی جس کے بعد مقامی نعت خواں حضرات نے نبی کریم ﷺ کی ثناء خوانی کے ذریعے حاضرین محفل میں عشق رسول کے جذبے کو اجاگر کیا جبکہ ضلع جیکب آبادسمیت سندھ ،بلوچستان اور پنجاب سے بھی سنی پارٹی پاکستان کے سینکڑوں کارکنان نے حاضری کا شرف حاصل کیا ،اس موقع پر سنی پارٹی پاکستان کے ڈویزن ،ضلع اور تعلقہ کی نئی نامزد کابینہ کے اراکین سے سربراہ سنی پارٹی پاکستان حضرت مولانا ابو الحسن محمد عبدالخالق قادری نے حلف لیا ،مقرر خاص حضرت علامہ ابو النور ظہور احمد قادری نوری اشرفی نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے حضور کریم ﷺ کو تمام جہانوں کے لیئے رحمت بنا کر بھیجا اور قرآن پاک میں اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا اے حبیب ﷺ ہم نے آپ کو سارے جہانوں کے لیئے رحمت بنا کر بھیجا جب کہ تعارف اسے کروایا جاتا ہے جو انجان ہو مگر یہاں پر جس سے تعارف کروایا جارہا تھا وہ پہلے سے اپنے مقام سے با خبر تھے اس کی حکمت یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کی فطرت سے واقف ہے کہ ان کے سامنے کتنا بھی بڑا اور واضح سچ بولا جائے تو بھی کچھ ماننے والے اور کچھ نہ ماننے والے بھی ہوجاتے ہیں اور اللہ تبارک تعالی ٰ کو اپنے محبوب ﷺ کی یہ صفت اتنی پیاری تھی کہ اس میں کسی ایک کا انکار بھی گوارہ نہ تھا اس لیئے رب نے فرمایہ اور حبیب ﷺ نے سنا نہ ادھر انکار نہ ادھر انکار،انہوں نے مزید فرمایہ کہ جس کو نعمت عطا کی جاتی ہے یہ کوئی ترقی دی جاتی ہے یہ انعامات و اکرامات سے نوازہ جاتا ہے لا محالہ خوشی اسی کو ہی ہوتی ہے اور جتنا انعام بڑا ہوتا ہے خوشی کا انداز بھی اتنا ہی بلند ہو جاتاہے اس لیئے حضور کریم ﷺ تمام جہانوں کے لیئے رحمت بن کر آئے تو ماننے والوں کے لیئے اس نعمت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی ہو ہی نہیں سکتی جب کہ نا ماننے والوں کے لیئے اس سے بڑا غم ہو ہی نہیں سکتا لہذا اب جو حضور کریم ﷺ کی آمد پر خوشیاں مناتے ہیں اور جتنا خوش ہوتے ہیں یہ ان کا بنیادی حق ہے کہ ان کو اتنی ہی خوشی ملی ہے اور جو لوگ خوش ہونے کے بجائے صف ماتم بچھا کر واویلا کرتے اور چڑتے ہیں وہ بھی اپنی جگہ پر درست ہیں کہ واقعی ان کو اتناہی بڑا صدمہ اور دکھ ہوا ہے جس کا وہ اظہار کرتے ہیں دوران محفل مہمانان ذی وقار کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور آخر میں صلوات وسلام کے بعد لنگر میلاد بھی تقسیم کیا گیا اور اجتماعی دعا کے ذریعے ملک و قوم کی سلامتی اور محافل میلاد کی خیرو برکت کے لیئے رب کی بارگاہ میں عرض کی گئی اور دوران استقبالیہ سربراہ سنی پارٹی پاکستان نے اعلان کیا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی روزانہ ایک یونٹ سے ریلی نکالی جائے گی جب کہ وہ ہی ریلی دوسرے یونٹ میں منعقدہ جلسے میں شرکت کریگی جب کہ وہاں پر حضور کریم ﷺ کے اوصاف بیان کیئے جائیں گے اور یہ سلسلہ پورا مہینہ جاری و ساری رہے گا ،اس موقع پر مولانا ابوالحسن عبدالخالق قادری نے اعلان کیا کہ پاکستان میں پہلی بار میلاد شریف جلوس اور جلسوں کی سکیورٹی کے لیئے -مرحبا اسکائوٹس کی بنیاد رکھی گئی ہے اور صدر عبدالرشید چنہ کو نامزد کیا گیاہے

متعلقہ عنوان :