صوبائی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا منصوبہ صوبے کے غریب اور مستحق لوگوں کے لئے شروع کیا ہے،عبدالکریم خان

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا منصوبہ صوبے کے غریب اور مستحق لوگوں کے لئے شروع کیا ہے اور وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایات کی روشنی میں صحت انصاف کارڈز کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان کارڈز کی تقسیم سے متعلق عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی کے۔34کے ایک نمائندہ جرگہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ جرگہ نے پی کے۔34میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے اپنی شکایات سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ عبدالکریم خان نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ کارڈز مستحق لوگوں کو ہی ملیں کیونکہ منظور نظر افراد میں کارڈز کی تقسیم سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے جو حکومت کسی طور نہیں چاہے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے بارے میںشکایات کے مستقل حل کے لئے مسئلہ اسمبلی فلور پر بھی اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :