سیالکوٹ میں دھند ، حد نگاہ صفر ہوگئی، ٹریفک کا نظام بند ہوکر رہ گیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:25

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سیالکوٹ میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی اور ٹریفک کا نظام بند ہوکر رہ گیا ،دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا تھا جو صبح تک جاری رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سردیوں کے موسم شروع ہونے کے بعدپہلے دن دھند نے پورے ضلع کے زیادہ تر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا ، عدالت گڑھا روڈ، وزیر آبا دمین ہائی ویے ، ڈسکہ ، پسرور روڈ ، قلعہ قالر والہ روڈ ، ہیڈمرالہ روڈ اور گوندل روڈ سمیت ضلع کے زیادہ تر علاقوں میں دھند رہی اورحد نگاہ صفر ہوگئی جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

شدیددھند کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے والے بچوں، طلبہ وطالبات ، سرکاری ملازمین ، مزدوروں ، فیکٹری ملازمین اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ وسیم بٹ کے مطابق شہری دھند میں زیادہ تیزڈرائیونگ نہ کریں تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :