ایران او رپاکستان کے درمیان بہترسفارتی تعلقات قائم ہیں، مہدی ہنر دوست

ایران پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات کے ساتھ ثقافتی تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دینے میں نوجوانوں کی بھرپور حواصلہ افزائی کی جائے گی،ایرانی سفیر کا ایرانی کلچرل ڈسپلے سینٹر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ایران او رپاکستان کے درمیان بہترسفارتی تعلقات قائم ہیں۔ ایران پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہے۔ کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دینے میں نوجوانوں کی بھرپور حواصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست لوک ورثہ میوزیم میں ایرانی کلچرل ڈسپلے سینٹر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب میں کر رہے تھے۔

اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور ہیریٹیج ظہور برلاس، کلچرل کونسلر ایرانی سفارتخانہ شہاب الدین درائی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ کے اندر ایرانی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے۔

(جاری ہے)

اس سے نہ صرف پاکستانی عوام کو ایرانی ثقافت کے متعلق جاننے کا موقع ملے گا۔

بلکہ ثقافتی حوالے سے انھیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت، آرٹ اور تاریخ کو ہیریٹیج میوزیم کے اندر نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے انھوںنے پاکستان کے ساتھ ثقافتی بنیاد پر اپنے تعاون کا یقین کا دلایا۔پروگرام کے ابتدا میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہیریٹیج میوزیم 2004کو قیام عمل میں لایا گیا۔

جس میں پاکستان کی ثقافت کو نمایاں کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ میوزیم کا مقصد پاکستان کی تمام لوک کلچر کو ڈاکومنٹس کرکے محفوظ کیا جائے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ میوزیم کے اندر دیگر ممالک کے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر ان کی ثقافت کو بھی اجاگر کریں جو ہم ایرانی کلچرل سینٹر کا آغاز کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈسپلے سینٹر کافی پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔

لیکن اب ایرانی کونسل خانے کے تعاون سے اس میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔جو ایران کی کلچر دوستی کا واضح ثبوت ہے۔کلچرل کونسلر ایرانی سفارتخانہ شہاب الدین درائی نے ایرانی کلچرل کارنر کی اہمیت و افادیت اور اس کے قیام کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹر یہاں آنے والے افراد کو ایرانی کلچر اور تہذیب کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔

اس موقع پر لوک ورثہ انتظامیہ کی جانب سے ایرانی سفارتکار کو پاکستانی ثقافتی تحائف پیش کیے گئے جبکہ ایرانی سفارتکار نے لوک ورثہ انتظامیہ کو ان کی ثقافتی خدمات پر شیلڈ پیش کیا۔پروگرام میں پشتو اور فارسی موسیقی بھی پیش کیا گیا۔ایرانی کلچرل ڈسپلے سینٹر میں آرٹ، ثقافت، دستکاری جو پاکستانی ثقافت سے مماثلت رکھتے ہیں آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ جو اب عوام کے لیے کھول دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :