فیصل آباد،پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مار کرپانچ ملزمان گرفتار کرلیا

ایک کلوگرام سے زائدچرس اور61 لیٹر شراب برآمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مار کرپانچ ملزمان گرفتارجبکہ ان قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائدچرس اور61 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔پولیس نے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی،سی پی او فیصل آباد کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پرمنشیات کے خلاف جاری شدہ مہم کے سلسلہ میں تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار،01 کلو گرام سے زائد چرس برآمد۔

منشیات فروشوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ ،پرتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزم اسد ولد محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم اسد ولد محمد اسلم کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1635گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر1035/16جرم 9C/CNSAتھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا، جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ اور تھانہ باہلک پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان محمد عرفان ولد محمد انور،عرفان،مظہر سلیم اورقاسم کو گرفتار کر لیا اور ان قبضہ سی61لیٹر شراب برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم محمد عرفان ولد محمد انور کوگرفتار کر لیا۔

اس کے قبضہ سی16لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر /16 1032جرم 3/4امتناع منشیات تھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹر کر لیاگیا۔جبکہ تھانہ باہلک پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے ملزمان عرفان،مظیر سلیم اور قاسم کے قبضہ سے 45لیٹر شراب برآمد کر لی اور ان کے خلاف مقدمات منشیات تھانہ باہلک میں درج رجسٹر کر لیاگیا۔سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔

منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :