(ن) لیگ والوں کو سیاست نہیں آتی وہ گالیاںدینے پر اتر آئی ہے ، فیاض بھٹی

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کو سیاست نہیں آتی وہ گالیاںدینے پر اتر آئی ہے انکو سیاست کر نی چاہیے (ن) لیگ والوں کو حساب دینا پڑ یگا (ن) لیگ والے پانامہ لیکس سے پریشان ہے وہ اس سے جان چھڑائے مگر پانامہ لیکس (ن) لیگ کو کسی صورت نہیں چھوڑے گا اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ جب سامنے آئے گا تو نواز شریف سیاست اور حکومت دونوں سے آئوٹ ہو جائیں گے انہوں نے مز ید کہا کہ شریف برادارن پاناما لیکس اور نیوز لیکس کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اب یہ احتساب کے لئے تیار رہے۔

(جاری ہے)

عوام شفاف اور بے لاگ احتساب چاہتے ہیں۔(ن )لیگی حکومت کی مفادپرستانہ پالیسیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ عوام نے شریف برادران کی نعروں اور دعوئوں پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا منطقی انجام قریب ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اداروں کی طرح سپریم کورٹ کے اختیارات بھی کم کر دیے ہیں۔