ملک میں ایک طرف میگاکرپشن اسکینڈلزر کے ساتھ ساتھ رشوت ستانی نے اداروں کو مفلوج بناکر رکھ دیا ہے، تبسم انوار واڑہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف و یمن و نگ کی رہنما تبسم انوار واڑہ نے کہاہے کہ ملک میں جہاں ایک طرف میگاکرپشن اسکینڈل ہر روزمیڈیا کی زینت بن کر عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں وہاں دوسری طرف رشوت ستانی نے اداروں کو مفلوج بناکر رکھ دیا ہے۔ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال بنانے کے لیے ملک سے کرپٹ عناصر کا قلع قمع ناگزیر ہوچکا ہے۔

موروثیت کے باعث چند خاندان 20کروڑ عوام پر مسلط ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم فیصلوں پر پارلیمنٹ کوبائی پاس کرنے کی روایت نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اگر حکمران اپنے شاہانہ اخراجات اور کرپشن کو کنٹرول اور ٹیکس چوری کاخاتمہ کردیں تو ہمارے آدھے سے زیادہ مسائل خود بخود ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کی حکومت کو اقتدار میں آئے ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر عوام کو ابھی تک کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں مل پایا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اپنی کارکردگی کو اشتہارات تک محدود رکھنے کی بجائے عملاً عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کریں۔