کرپشن کے حمام میں ننگے سب کرپٹ عناصر بے نقاب ہو رہے ہیں، رانا عبدالسمیع

پانامہ لیکس ایسی کھڑکی ہے جس سے کرپشن کے تمام کھوج ملتے جارہے ہیں، رہنما لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنمارانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ کرپشن کے حمام میں ننگے سب کرپٹ عناصر بے نقاب ہو رہے ہیں ، پانامہ لیکس ایسی کھڑکی ہے جس سے کرپشن کے تمام کھوج ملتے جارہے ہیں ، الزامات ، جھوٹ اور کمزور ترین جواز کرپٹ عناصر کا مزید گھیرا تنگ کر رہاہے ، عوام پوری توجہ سے کھیل دیکھ رہے ہیں ، ضرور بیدار ہوں گے ،عدالتی کمیشن ہی تحقیقات اور موثر احتساب کا روڈ میپ دے گا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ عدالتی فیصلوںسے چند کرپٹ عناصر کے احتساب کے امکانات موجود ہیں لیکن کرپٹ مافیا نے سیاست ، انتخابات اور ریاستی نظام کا ستیاناس کر دیاہے ۔ اس نظام کو بدلنے کے لیے عوام کے ووٹ کی طاقت ہی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی ۔ کرپٹ مافیا مٹھی بھر ہے ۔ نیکی اور اچھائی منتشر ہے ۔ اچھے لوگ جس روز متحد ہوگئے تو کرپٹ عناصر کو بلوں میں بھی پناہ نہیں ملے گی ۔ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و وقار اور خود داری کی بحالی کے لیے دیانتدار نظام اور اہل و دیانتدار قیادت ناگزیر ہے ۔