ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے سالانہ اجتماع وجلسہ دستار فضلیت کے سلسلے میں عالمی میلاو وسیرت کانفرنس5 دسمبر کو ہوگی

صدارت علامہ سیدریاض حسین شاہ کریں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) قرآن وسنت کے فروغ کے مرکز ادارہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے سالانہ اجتماع وجلسہ دستار فضلیت کے سلسلے میں عالمی میلاو وسیرت کانفرنس5 دسمبر کو ہوگی جس کی صدارت جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سیدریاض حسین شاہ کریں گے جبکہ ایک سو سے زائدعلماء کرام کی دستار بندی کیجائے گی سالانہ اجتماع وبین الاقوامی میلادوسیرت کانفرنس سے بیرون ممالک سے علماو مشایخ عظام سمیت ملک بھرکے اہلسنت جماعتوں کے رہنما ،علماکرام شریک ہونگے اس بات کااعلان جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ محمدعثمان غنی نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کیدروان کیا انکے ہمراہ قاضی ظہورالہیٰ قادری ، صاحبزادہ نور المصطفیٰ نورانی ، اور علامہ عامر عثمان بھی تھے انھوںنے کہ اداہ تعلیمات اسلامیہ میں قرآن وسنت کے انواروفیوض کے فروغ کاعالمی اسدارہ ہے جہاں سے فارغ التحصیل علما دنیا بھرمیں صوفیا کرام کے نقوس کی روشنی میں اسلام کاپیغام رحمت عام کررہے سالانہ اجتما ع پر سو سے زائد علما کرام کیدستار بندی کے موقع پر عالمی میلادوسیرت کانفرنس میں دنیا بھرسے اسلامی سکالرز ، رہنما شریک ہونگے کانفرنس کے موقع پر متفقہ طور پر عالمی سطح پر اسلام دین رحمت اسوہ حسنہ ہی انسایت کیلئے مشعل راہ ہے بارے لائحہ عمل دیا جائے گا انھوںنے کہا سالانہ اجتماع اور عالمی میلادکانفرنس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ بیرون ممالک سے علما وسکالرز پہنچنا شرو ع ہوگئے ہیں صاحبزادہ محمدعثمان غنی نے کہا کانفرنس میں عالمی سطح پر تحریک فروغ عشق رسول کے اعلان سمیت ماہ میلاد میں ملک بھر میں 20ہزار میلاد کانفرنسز ، اجتماعات کئے جائیں گے