گجرات کیلئے اہم ترین میگا پراجیکٹ شہباز پور پل اور روڈ کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹر کمپنی نے موبلائزیشن شروع کردی ہے،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:22

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے گجرات کیلئے اہم ترین میگا پراجیکٹ شہباز پور پل اور روڈ کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹر کمپنی نے موبلائزیشن شروع کردی ہے، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف رواں ماہ متوقع دورہ گجرات کے موقع پر پل اور سٹرک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کے زیرو پوائنٹ کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر ایکسئن پراونشل روڈز محمد اشرف، ریونیو آفیسر ارشاد احمد، حاجی ریاض ابراہیم ، شیخ شاہد انورو دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چار ارب روپے لاگت سے شہباز پور پل کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے سنگ بنیاد کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی گجرات آمد متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پل کو جلالپور جٹاں روڈ سے ملانے کیلئے 11کلومیٹر طویل روڈ تعمیر کی جائے گی اس شاہراہ کا زیرو پوائنٹ جلالپور جٹاں اسپورٹس اسٹیڈیم ہوگا۔

انہوںنے کہا وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی حکومت نے ماضی میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ، شہباز شریف پارک، مختلف روڈ کے منصوبے بروقت مکمل کئے، شاہین چوک فلائی اوور مقررہ وقت سے بھی قبل مکمل کر لیا جائے گا اور اس عزم کا اظہا ر کیا کہ شہباز پور پل بھی مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے پراونشل روڈز ڈیپارٹمنٹ اور این ایل سی افسران کو ہدایت کہ شہباز پور پل اور روڈ کی تعمیر کے آغاز کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :