فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلز کا اہتمام

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلزفٹ بال گرائونڈفیسکو ہیڈکوارٹرز کینال روڈفیصل آباد میں منعقد کئے گئے ۔ان ٹرائلز میں مختلف سکولوںاور کالجز سے کل67بچوں نے رجسٹریشن کروائی ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ جس میں 50میٹر کی دوڑ ، 10پش اپ ، لانگ جمپ اور 6چن اپ جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کا ٹیسٹ لیا گیا ۔

تمام ٹیسٹوں کے بعد 40بچے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ان بچوں کے ٹریننگ سیشن کے بعد فائنل فیلڈنگ ٹیسٹ 4دسمبر بروز اتوار ہونگے ۔جس میں ضلع فیصل آباد کے پانچ بیسٹ فیلڈرز کا انتخاب کیا جائے گا۔جن کے حتمی ٹرائلز واپڈاسپورٹس بورڈ لاہور کرے گا۔ٹرائلز کی نگرانی کیلئے واپڈاسپورٹس بورڈ لاہور کیے نمائندے اور کوچز بھی گرائونڈ میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :