مہمند ایجنسی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹوں تک تجاوز کر گئی ،چار گھنٹے بجلی بھی کم وولٹیج کی وجہ سے ناکارہ

بار بار احتجاج کے بائوجود بھی واپڈا اہلکار ٹس سے مس نہ ہوئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:17

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) مہمند ایجنسی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹوں تک تجاوز کر گئی ۔ چار گھنٹے بجلی بھی کم وولٹیج کی وجہ سے ناکارہ۔ بار بار احتجاج کے بائوجود بھی واپڈا اہلکار ٹس سے مس نہ ہوئے۔ کارخانوں کے لائن پر بجلی کی سپلائی جاری۔ عوام کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات کا سامنا، پولیٹیکل حکام بھی خاموش۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے مختلف تحصیلوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا اجیرن کر دیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پینے کے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ اور لوگ پینے کے پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں چار گھنٹے بجلی کی سپلائی بھی کم وولٹیج کی نظر ہو گئی ہے۔ جبکہ مخصوص لائن پر کارخانوں کو بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

جس کے عوض اُن سے منہ مانگی بل کے نام پر پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔ مقامی فلاحی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واپڈا اہلکاروں کا قبلہ درست کریں اور ایجنسی کے عوام پر رحم کر کے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا دلائیں۔ جبکہ پولیٹیکل حکام نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :