فیصل آباد، عابد شیر علی آج 132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کا افتتاح کریں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی آج(3دسمبر) 132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق اس گرڈسٹیشن کو341.211 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔ اسے صرف سات ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیاہے حالانکہ اس نوعیت کے گرڈکی تعمیر پر عام طور پر نوماہ سے زائد کا عرصہ درکار ہوتا ہے ۔ جبکہ اس موقع پر منتخب عوامی نمائندے اور فیسکو افسران بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :