فوجی فائونڈیشن کے بعد دیگر ادارے بھی اپنے اپنے اداروں کی ہاکی ٹیمیں بنارہے ہیں،شہباز سینئر

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ فوجی فائونڈیشن کے بعد دیگر ادارے بھی اپنے اپنے اداروں کی ہاکی ٹیمیں بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی فائونڈیشن نے اپنی ہاکی ٹیم بنالی ہے۔ جس میں بیس کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی فائونڈیشن نے انہیں ٹیم کی تشکیل سے متعلق ایک خط پی ایچ ایف کو بھجوادیا ہے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :