جنرل ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں پوسٹ مارٹم کے لئی17تھانوں کے ناموں کا اعلان

ڈاکٹرز پوسٹ مارٹم کے مرحلہ میں پوری احتیاط اور ذمہ داری سے فرائض ادا کریں ،پروفیسر غیاث النبی طیب

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے لاہو رجنرل ہسپتال میں نو تعمیر شدہ ڈیڈ ہاؤس میں پوسٹ مارٹم کرنے کی منظوری دی ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیا ث النبی طیب نے بتایا کہ مذکورہ ڈیڈ ہاؤس میں لاہور کے 17مقرر تھانوں سے لائی جانے والی نعشوں کا پوسٹ مارٹم ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان تھانوں میں شادمان ، گلبرگ ون ، ٹو ، تھری ، ڈیفنس اے ، بی ، سی ، شمالی و جنوبی چھاؤنی ، اچھرہ ، مصطفی آباد ، ملت پارک ، ریس کورس ، سرور روڈ ، غالب مارکیٹ اور گلدشت ٹاون شامل ہیں ۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے ڈیڈ ہاؤس میں تعینات ڈاکٹر ز و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ پوسٹ مارٹم کے مرحلہ میں پوری احتیاط اور ذمہ داری سے فرائض ادا کریں ۔