تخت رائیونڈ والوں آپ سن رہے ہو گو نثار گو کا نعرہ کہیں اور سے نہیں تخت لاہور تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے، آپ ناکام ہوچکے ہو، بلاول بھٹو زرداری
نیشنل ایکشن پلان جو اب نیشنل ایکشن پلان نہیں رہا،ن لیگ ایکشن پلان میں بدل چکا ہے، پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے تیسرے روز جنوبی پنجاب کے ورکرکنونشن کے شرکاء سے مختصر خطاب
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:16
(جاری ہے)
بیگم نصرت بھٹو،شاہنواز بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو شہید بھی آج زندہ ہیں۔
ان کو ڈر ہے کہ میں بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو کا نواستہ ہوں اور مرتضی بھٹو شہید کا بھانجا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دہشت گرد کتنے خطرناک لوگ ہیں وہ ہمارے بچوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں۔ ایک طرف اے پی ایس کے بچوں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دوسری طرف یہ غیرت مند اور بہادر تخت رائیونڈ والے اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد دہشت گردوں کے ساتھ لڑنے اور ان کے خلاف بولنے پر تیا رنہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم شہیدوں کے لئے لڑتے ہیں تو یہ ہم سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تنگ آچکا ہوں لہٰذا گو نثار گو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں سب سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر ایک پارلیمانی نیشنل ایکشن کمیٹی بنائی جائے تاکہ وزیر داخلہ کو جواب دہ بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آپ کو پینے کے صاف پانی بہتر صحت اور اچھی خوراک کے لئے پیسہ دیتی ہے لیکن خدا کے لئے اس پیسے کو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ضائع نہ کرو۔ انہوںنے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہں ایک اچھا منصوبہ ہے اور میں بھی اس منصوبے کو چاہتا ہوں لیکن پہلے پاکستان کی قوم کو پانی،صحت، روٹی کپڑا اور مکان دو۔ انہوں نے کہا کہ اگر27دسمبر تک نوازشریف نے ہمارے پیش کردہ چار نکات تسلیم نہ کیے تو گونثار گو کی جگہ میرانعرہ گو نواز گوہوگا۔(اے ملک)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.