سپورٹس کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے،صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ

سپورٹس ملک کی پہچان ہوتی ہے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو مزید نکھاریں گے تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں، سپورٹس کو عروج پر پہنچائیں گے نوجوانوں کو جدید سہولتیںدے رہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال، صوبہ بھر میں گرائونڈز بنارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا تعارفی اجلاس سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ سپورٹس کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور ان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھاریں تاکہ وہ عالمی سطح پر ہونیوالے مقابلوں میں حصہ لیں اور ملک کا نام روشن کریں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال نے کہا ہے نوجوانوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کیلئے جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، جس سے نوجوان سپورٹس کی جانب آرہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہاکہ صوبہ بھر میں گرائونڈز تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے نوجوان کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ کو مزید بہتر بنا سکیں گے، ان منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں تعارفی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس زاہد حسین، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا ندیم انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری تمام توجہ نوجوانوں پر ہوگی، ہم نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لائیں گے، ان کی تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہا ہے، ہم سب ٹیم بن کر کام کریں گے اور ملکی سپورٹس کو عروج پر پہنچائیں گے، جن نوجوانوں نے ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کی ہیں ان کی جدید خطوط پر تربیت کرکے عالمی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے، اس کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سپورٹس کے میدان میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے ہم سب دن رات کام کریں گے کیونکہ سپورٹس ایسا شعبہ ہے جوممالک کی پہچان بن جاتا ہے، جس طرح برازیل کی پہچان سپورٹس بن چکی ہے ، اس لئے ہم سب کو محنت سے کام کرنا ہوگا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کریں جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس نیئر اقبال نے صوبائی وزیر کو سپورٹس کے حوالے سے بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سپورٹس کا جدید اور بہترین انفراسٹرکچر تقریباً مکمل ہوچکا ہے، بہت جلد نوجوان ان سے استعفادہ کرسکیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ پنجاب میں جمنیزیمز اور سٹیڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ ہر شہر میں گرائونڈز بھی بنائے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے یوسی لیول پر سپورٹس کے ایونٹس بھی منعقد کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :