سانگھڑ،ا رہ ربیع الاول کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس افسران ،علمائے کرام اور جلوسوں کے منتظمین کا اجلاس

علماء اور منتظمین نے جلوسوں اور محافل میلاد کے انعقاد میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:57

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ا یس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی زیر صدارت با رہ ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی آفس کے کانفرنس ہال میں پولیس افسران ،علمائے کرام اور جلوسوں کے منتظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار ریاض حسین لغاری نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں شریک علماء اور منتظمین نے جلوسوں اور محافل میلاد کے انعقاد میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ا یس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری نے تمام مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ اس موقعے پر ا یس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس نے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میلاد کی تقاریب کی سیکیورٹی کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے تمام جلوسوں اور محافل میلاد کی تقاریب کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران کے اپنے علاقوں کے علماء اور امن کمیٹیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کر نے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سانگھڑ اشتیاق حسین آرائیں ، گروپ آفیسر اسپیشل برانچ بابر مری ، انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ انسپکٹر شفقت، ملک شیر محمد، مفتی نور نبی سکندری،مولانا عصمت اللہ، رئیس احمد مغل،صوفی امجد اسلام و دیگر نے شرکت کی۔#

متعلقہ عنوان :