جنرل راحیل شریف کا نام پاکستانی تاریخ میں ایک بہادر اور ماہر سپہ سالار کے طور پر زندہ جاوید رہے گا ،ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:57

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر مرکزی وومن کونسل و جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک محب وطن انسان سچے اور بے لوث سپاہی ہیں انکی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی پاکستانی تاریخ میں انکا نام ایک بہادر اور ماہر سپہ سالار کے طور پر زندہ جاوید رہے گا انکی قیادت میں ضرب عضب ، ملکی سلامتی میں فوج کا کردار اور پاکستان کی عالمی تنہائی ختم کرنے کے لیے انکی کوششیں ناقابل فراموش ہیں پاکستان تحریک انصاف جنرل راحیل شریف کو عملی سیاست میں آنے ملک کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے یعنی پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے رہی ہے وہ پی ٹی آئی میں قومی سلامتی تھنک ٹینک بنائیں اور اندرونی و بیرونی و سرحدی سلامتی کے معاملات پر پی ٹی آئی میں پیشہ وارانہ رہنمائی فراہم کریں پی ٹی آئی انکو گرم جوشی سے خوش آمدید کہے گی ۔

متعلقہ عنوان :