معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

تقریب کا اہتمام برائٹ فیو چر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا،ممبران اور نابینا طلباء کی بھر پور شرکت

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)برائٹ فیوچر ٹر سٹ کی جانب سے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پرتقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں خطاب کرتے برائٹ فیوچر ٹرسٹ کے چیئرمین اور معروف سماجی کارکن محمد ابوبکر نے کہا کہ معذور افراد کسی بھی معاشرے کا نایاب حصہ ہوتے ہیں ہمیں ان کی اللہ کی طرف سے رحمت اور نعمت سمجھتے ہوئے ان کی قدر کرنی چاہئے۔

اور ان کے تعلیمی،معاشی و سماجی ضروریات کا خیال کرنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

تاکہ خصوصی افراد بھی اپنی صلاحیتوں سے معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے۔مزید حکومت کا معذور افراد کے روز گار کوٹہ کو بڑھا کر 3فیصد کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔دیگر مقررین میں حافظ محمد زیدالحسن،محمد جنیدالحسن،حافظ محمد ابراھیم نے بھی خطاب کیا۔اس موقع انجمن تحفظ حقوق نسواں کی چیئر پرسن محترمہ غزالہ ایوب بھی تشریف لائیں اور بچوں سے اظہار ہمددری کیا اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔تقریب میں نابینا طلباء نے بھر پور شرکت کی۔