عالمی ختم نبوت کانفرنس 12ربیع الاول کو ہوگی:میاں محمد اویس

چناب نگر میں ہونیوالی عالمی ختم نبوت کانفرنس میں ملک بھر سے قافلے شرکت کرینگے عالمی ختم نبوت کانفرنس سے تمام مکاتب فکر علماء اور دینی و مذہبی راہنما خطاب کرینگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مجلس احرار اسلام کے شعبہ تبلیغ تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 39 ویںسالانہ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ایوان احرارنیو مسلم ٹائون لاہور میںعالمی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اویس نے بتایا کہ 12ربیع الاول کو جامع مسجد ختم نبوت احرار چناب نگر میں ابن امیر شریعت حضرة پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری امیر مجلس احرار اسلام پاکستان کی صدارت میں منعقد ہونیوالی تحفظ ختم نبوت سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء ِ کرام و مشائخ عظام اور دینی و مذہبی راہنما شرکت و خطاب کرینگے جبکہ کانفرنس میں حسب سابق ملک بھر سے قافلے شرکت کرینگے اوراسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ کے تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کرنے کے ضمن میں تجدید عہد کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے امیر لاہور حاجی محمد لطیف، نائب صدر لاہور چودھری افتخار احمد بھٹہ جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ضیاء الحق قمر سمیت دوسرے راہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔