Live Updates

حکمرانوں نے ملک میں ترقی کا پہیہ روک دیاہی: ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور میں ناکے اور ڈاکے شریف برادران کی سرپرستی میں چلتے ہیںڈاکو مسلم لیگ ن کے حامی اور ووٹر ہیں وزیراعلیٰ پنجاب جس ڈولفن فورس کا دم بھرتے ہیں وہ آج کل تخت لاہور کی رکھوالی میں مصروف ہے،پی ٹی آئی رہنماء

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ لاہور میں ناکے اور ڈاکے شریف برادران کی سرپرستی میں چلتے ہیںلا ہور میں ڈاکو مسلم لیگ ن کے حامی اور ووٹر ہیں یہ الیکشنوں میں کام آنے والے لوگ ہیںاگر ایسا نہیں ہے تو پنجاب حکومت ان لوگوں پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالتی،لاہور میں تخریب کاروں کے سرپرست ہی ڈاکوئوں سے لٹ رہے ہیں ، دن دہاڑے ڈاکے مارے جارہے ہیں،اطمینان سے لوٹ مارکرنے والے ڈاکوئوں کو پنجاب حکومت کی سرپرستی حاصل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری بیان میں کیا، ڈاکٹر شاہد صد یقنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب جس ڈولفن فورس کا دم بھرتے ہیں وہ آج کل تخت لاہور کی رکھوالی میں مصروف ہے ،شریف برادران کے اوپر سے ملک بھر کی طرح لاہوریوں کا ااعتماد بھی ختم ہوگیاہے ،آج کل زندہ دلان لاہورکے باسی سخت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ، وزیراعظم اس وقت عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کا وعدہ کررہے ہیں جب ان کے اقتدار کا آخری روز ہوگا،جس دن سے نواز لیگ نے حکومت بنائی ہے ملک میں عوام کا سکھ چین لٹ گیاہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے بچائو کے لیے ملک بھر کے ادارے ہلاکر رکھ دیتے ہیں مگر عوام کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کا سراغ زندگی بھر نہیں مل پاتا،ہمیں ابھی تک پنجاب حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اقدام نظر نہیں آیاہے جس میں اندازہ لگایا جاسکے کہ حکومت ڈاکوئوں کی گرفتاری کا کوئی منصوبہ بنارہی ہو،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک میں ترقی کا پہیہ روک دیاہے آج پوری قوم ہی ان کرپٹ حکمرانوں سے اس لیے لوٹ مار کا حساب مانگ رہی ہے کیونکہ چیئرمین عمران خان کی مسلسل کوششوں نے قوم کو اپنے اور پرائے کی تمیز سکھادی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات