سی سی پی اولاہور نے پولیس سے تعاون کرنے پر شہری کو 50ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے پولیس کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کے اعتراف پر ایک شہری مدثر چیمہ کو 50ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون پر شہر ی کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر شہری اسی طرح اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تو معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم اور ایس ایس پی ڈسپلن عمران یعقوب بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :