لاہور میں غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم

تین برس کے دوران ہدف سے 12 کروڑ 75 لاکھ 18 ہزار روپے کم آمدنی ہوئی

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور پارکنگ کمپنی اپنے مقاصد پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا، پارکنگ کمپنی نے سڑکوں کو ہی پارکنگ اسٹینڈ بنا ڈالا، شہر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کی بھر مار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی بھی سفید ہاتھی بن گئی ہے۔ تین برس کے دوران ہدف سے 12 کروڑ 75 لاکھ 18 ہزار روپے کم آمدنی ہوئی۔

عوام کی جیب سے پارکنگ کے نام پر بھاری رقم نکلتی رہی لیکن کمپنی کا خسارا پورا نہ ہوا۔ پارکنگ کمپنی کو خسارے کے باعث ضلعی گورنمنٹ کی آمدنی 200 فیصد کم پڑ گئی۔

(جاری ہے)

غیر قانونی پارکنگ بنانے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ ہر طرف کھڑی موٹر سائیکلوں نے پیدل چلنا بھی دشوار کر دیا ہے۔ بازار میں بڑھتی پارکنگ سے دکاندار و شہری دونوں ہی شدید پریشان ہیں اور پارکنگ پر قبضہ کر لیا۔

پارکنگ کمپنی کی کارکردگی سے متعلقہ دنیا نیوز حقائق سامنے لے آیا۔ پارکنگ اسٹینڈز پر شہریوں سے من پسند کرائے لئے جانے لگے لیکن ان معاملات پر لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران بات کرنے سے کترانے لگے۔ تمام تر اقدامات اور بیانات کے باوجود حکومت لاہور میں پارکنگ کے مسائل حل نہ کر سکی جس سے ٹریفک آئے روز جام رہنے لگی۔

متعلقہ عنوان :